Skip to content
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Home»Pakistan»Chitral Times – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں گھروں کی سولرائزیشن منصوبے کے تحت اہل گھرانوں کو مجوزہ سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت
Pakistan

Chitral Times – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں گھروں کی سولرائزیشن منصوبے کے تحت اہل گھرانوں کو مجوزہ سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت

By PamaMarch 7, 2026No Comments2 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
Chitral Times – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں گھروں کی سولرائزیشن منصوبے کے تحت اہل گھرانوں کو مجوزہ سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں گھروں کی سولرائزیشن منصوبے کے تحت اہل گھرانوں کو مجوزہ سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں گھروں کی سولرائزیشن منصوبے کے تحت اہل گھرانوں کو مجوزہ سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے تمام تقاضے بلاتاخیر مکمل کیے جائیں۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منصوبے پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مستحق آبادی کے گھروں کی سولرائزیشن عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے، اس کے ثمرات بھی مستحقین تک بروقت پہنچنے چاہئیں، عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کی ڈاکومنٹیشن میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع میں مجموعی طور پر ایک لاکھ تیس ہزار مستحق گھرانوں کو سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت پہلی کیٹیگری میں 65 ہزار گھرانوں کو سو فیصد مفت اور دوسری کیٹیگری میں 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر یونٹس دیے جائیں گے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبے کا پی سی ون تیار ہے جس کی پی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔ اسی طرح اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اے آئی پی کے تحت ضم اضلاع کے لیے ایک علیحدہ سولرائزیشن منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے، منصوبے کے تحت ضم اضلاع کے ایک لاکھ بیس ہزار مستحق گھرانوں کی سولرائزیشن شامل ہے۔ ضم اضلاع کے لیے یہ سولرائذیشن منصوبہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں مذکورہ سولرائزیشن منصوبوں کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سولرائزیشن منصوبوں میں صوبے کے تمام اضلاع کو آبادی کے تناسب سے حصہ دیا جا رہا ہے ۔ ان منصوبوں میں بیوہ خواتین، خصوصی افراد، ٹی ڈی پیز، قدرتی آفات سے متاثرہ گھرانوں اور معاشرے کے دیگر مستحق طبقات اور آف گرڈ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔


https://chitraltimes.com/cm-kp-chaired-meeting-on-houses-solarization

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleBAN vs PAK-Today Match Prediction-2nd ODI-2026-Who Will Win
Next Article Perry cements her greatness as Australia takes control of pink ball clash

Related Posts

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

March 8, 2026

Petrol price Rs 55, Shafaat Ali’s important advice to the government

March 8, 2026

کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں – World

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

  • Breaking News
  • Australia
  • Pakistan
  • Cricket News
  • Bollywood
  • World Sports

Quick Link

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Information Link

  • Advertise With Us
  • Cookie Policy
  • Copyright Policy
  • Content Source
  • Corrections Policy
  • Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.