Skip to content
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Home»Pakistan»Chitral Times – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے کثیر المنزلہ کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
Pakistan

Chitral Times – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے کثیر المنزلہ کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

By PamaFebruary 24, 2026No Comments3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
Chitral Times – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے کثیر المنزلہ کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے کثیر المنزلہ کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے کثیر المنزلہ کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ یہ منصوبہ حیات آباد فیز فائیو میں چھ کنال اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تخمینہ لاگت 2.9 ارب روپے ہے۔ سات منزلوں اور دو بیسمنٹس پر مشتمل یہ کثیر المقاصد کمپلیکس ادارہ جاتی استحکام اور طویل مدتی مالی خود پائیداری کے پیش نظر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے بلکہ ادارے کے لیے پائیدار آمدن کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ منصوبہ بیرونی فنڈنگ پر انحصار کے بغیر پائیدار آمدن کا ذریعہ بنے گا اور تعلیمی سرگرمیوں کی موثر معاونت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا عمران خان کے وژن کے مطابق خود پائیداری کی جانب پیش قدمی کرنا خوش آئند امر ہے۔

وزیراعلیٰ نے فیکلٹی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت منصوبے کے آغاز کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں اور شعبہ جات کو بھی اسی طرز پر خود پائیداری کی راہ اپنانا ہوگی۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح انسانوں پر سرمایہ کاری ہے اور صحت، تعلیم اور سماجی شعبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبے کے اہم فیچرز سے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ مجوزہ کمپلیکس میں ایڈمنسٹریشن بلاک، ڈین آفس، شعبہ جات کے سربراہان کے دفاتر، ہیومن ریسورس، فنانس، تعلیمی امور اور دیگر متعلقہ سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں صحت کے اداروں، تشخیصی لیبارٹریز، این جی اوز، بینکس، طبی سپلائرز اور تربیتی اداروں کے لیے چھ رینٹل فلورز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ادارے کے لیے مستقل مالی وسائل میسر آسکیں۔ منصوبے میں جدید آڈیو ویژول سہولیات سے آراستہ سیمینار ہال بھی شامل ہے جو تعلیمی کانفرنسوں، طبی ورکشاپس اور پیشہ ورانہ تقریبات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ بیرونی بکنگ کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔کمپلیکس میں لفٹس، وسیع پارکنگ، کیفے ٹیریا، بجلی کا بیک اپ، محفوظ رسائی کا نظام اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو اسے ایک ہمہ جہت اور جدید طرز کا ادارہ جاتی مرکز بنائیں گی۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایک مالی طور پر خود کفیل، جدید انتظامی و تجارتی سہولت کی تعمیر کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جو علمی معیار کو مالی ذمہ داری کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ اپنے اہم محلِ وقوع اور مضبوط کرایہ جاتی طلب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، فیکلٹی ایک ایسا پائیدار ادارہ جاتی اثاثہ قائم کرنے کی پوزیشن میں ہے جو طلبہ، صحت کے پیشہ ور افراد اور وسیع تر کمیونٹی کی آنے والی دہائیوں تک خدمت کرے گا۔


https://chitraltimes.com/cm-kp-lays-foundation-stone-of-paramedical-faculty-complex

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleT20 World Cup 2026: ‘Just don’t wear that’ – Monty Panesar’s bizarre advice to out-of-form Abhishek Sharma
Next Article Ash Barty to return to golf, as three-time tennis grand slam winner ready to play NZ Open pro-am

Related Posts

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

March 8, 2026

Petrol price Rs 55, Shafaat Ali’s important advice to the government

March 8, 2026

کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں – World

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

  • Breaking News
  • Australia
  • Pakistan
  • Cricket News
  • Bollywood
  • World Sports

Quick Link

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Information Link

  • Advertise With Us
  • Cookie Policy
  • Copyright Policy
  • Content Source
  • Corrections Policy
  • Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.