Skip to content
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Home»Cricket News»’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
Cricket News

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

By PamaMarch 8, 2026No Comments3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link

آسٹریلیا کے دورے پر ہندوستان نے ٹی-20 سیریز 2-1 سے جیتی تھی، لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلے ونڈے سیریز 3-0 سے جیتی اور اب واحد ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCIWomen</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCIWomen</p></div>

i

user

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (ڈبلیو اے سی اے) میں کھیلا گیا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے آسانی سے جیت لیا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی خواتین ٹیم پوری طرح فلاپ رہی جس کی وجہ سے ملٹی فارمیٹ سیریز بھی ہار گئی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم اس مقابلے میں 3 دن بھی مزاحمت نہیں کر سکی اور تیسرے روز کے پہلے سیشن میں آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

پِنک بال ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی سیشن سے میچ پر حاوی رہی۔ ہندوستانی ٹیم پہلی اننگ میں 62.4 اوورس میں 198 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پہلی اننگ میں ہندوستان کی جانب سے جمیما روڈریگز نے نصف سنچری (52 رن) اسکور کی، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے  باز آسٹریلائی گیند باز کے سامنے نہیں ٹک پائیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 323 رن بنائے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو 125 رنوں کی مضبوط برتری حاصل ہوئی۔

آل راؤنڈر اینابیل سدرلینڈ نے گیند بازی کے بعد بلے بازی میں بھی کمال کیا اور 129 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ ایلس پیری نے بھی 76 رن بنائے اور اس دوران وہ ویمنز ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی بلے باز بھی بن گئیں۔ دوسری جانب ہندوستان کی سیالی ستگھرے نے ڈیبیو پر 4 وکٹیں حاصل کیں، لیکن وہ آسٹریلوی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک نہیں پائیں۔

ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں بھی کچھ خاص نہ کر سکی۔ اسمرتی مندھانا اور شفالی ورما ایک بار پھر جلد آؤٹ ہو گئیں۔ سدرلینڈ اور ڈیبیو کرنے والی لوسی ہیملٹن نے مل کر ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا، جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم اس اننگ میں بھی 200 رن نہیں بنا سکی اور پوری ٹیم 48.2 اوورس میں 149 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستانی ٹیم یہ اسکور پرتیکا راول کے 63 رنوں کی بدولت بنا سکی اور آسٹریلیا کو 25 رنوں کا معمولی ہدف دیا، جسے آسٹریلیا نے 4.3 اوورس میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ ایہ ایک ملٹی فارمیٹ سیریز تھی، جس میں 3 ٹی-20، 3 ونڈے اور ایک ٹیسٹ میچ شامل تھا۔ ہندوستان نے ٹی-20 سیریز 2-1 سے جیت کر برتری حاصل کی تھی، لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے شاندار واپسی کی۔ پہلے ونڈے سیریز میں 3-0 سے جیت حاصل کی اور اس کے بعد واحد ٹیسٹ جیت کر سیریز کو 5-2 سے اپنے نام کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔



https://www.qaumiawaz.com/cricket/australia-defeats-indian-womens-team-by-10-wickets-in-pink-ball-test

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleU.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates
Next Article Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

Related Posts

India Women in Australia 2025/26, AUS-W vs IND-W Only Test Match Report, March 06 – 08, 2026

March 8, 2026

IND vs NZ Dream11 Prediction Today Match, Dream11 Team Today, Fantasy Cricket Tips, Playing XI, Pitch Report, Injury Update- ICC T20 World Cup 2026, Final

March 8, 2026

New Zealand skipper Mitchell Santner issues bold warning to Team India ahead of T20 World Cup 2026 final

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

  • Breaking News
  • Australia
  • Pakistan
  • Cricket News
  • Bollywood
  • World Sports

Quick Link

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Information Link

  • Advertise With Us
  • Cookie Policy
  • Copyright Policy
  • Content Source
  • Corrections Policy
  • Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.