Skip to content
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Home»Pakistan»ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف – Sports
Pakistan

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف – Sports

By PamaFebruary 28, 2026No Comments3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف – Sports
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

جمعے کو کولمبو میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 49 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی دوڑ میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں اس مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، انگلش ٹیم کی کامیابی گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید کو زندہ رکھے گی۔ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے میچ جیتنا لازمی ہے اور کیویز کی جیت کے ساتھ ہی پاکستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 2 کامیابیوں کے ساتھ پہلے ہی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی کامیابی پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امید کی کرن ہوگی۔

ابھی نیوز ی لینڈ کے 2 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں  اور اسے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے مزید ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا لیکن اس کی شکست پاکستان کے لیے ایک موقع ہوگا۔

پاکستان کے 2 میچز کے بعد ایک پوائنٹ ہے، اس کو کل سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکے گی لیکن یہ اسی صورت ہوگا جب آج انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

دوسری جانب کل سپر ایٹ مرحلے کا 50 واں میچ پالے کیلے میں کھیلا جائے گا، جہاں سری لنکا اور پاکستان  آمنے سامنے ہوں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ مقابلہ گروپ کی صورت حال واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جب کہ دونوں ٹیمیں فتح کے ذریعے سیمی فائنل کی امیدیں روشن رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

https://www.aaj.tv/news/30500192/

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleSourav Ganguly calls on BCCI to pick Auqib Nabi for India’s tour of England
Next Article Test your general knowledge with the Good Weekend quiz

Related Posts

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

March 8, 2026

Petrol price Rs 55, Shafaat Ali’s important advice to the government

March 8, 2026

کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں – World

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

  • Breaking News
  • Australia
  • Pakistan
  • Cricket News
  • Bollywood
  • World Sports

Quick Link

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Information Link

  • Advertise With Us
  • Cookie Policy
  • Copyright Policy
  • Content Source
  • Corrections Policy
  • Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.