Skip to content
• Home
• About
• Blogs
• Events
• Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
• Home
• About
• Blogs
• Events
• Contact Us
Home»Cricket News»1200 دن بعد ٹوٹا ہندوستان کا ٹی-20 ورلڈ کپ ریکارڈ، سپر-8 کے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی راہ ہوئی مشکل
Cricket News

1200 دن بعد ٹوٹا ہندوستان کا ٹی-20 ورلڈ کپ ریکارڈ، سپر-8 کے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی راہ ہوئی مشکل

By PamaFebruary 24, 2026No Comments3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
1200 دن بعد ٹوٹا ہندوستان کا ٹی-20 ورلڈ کپ ریکارڈ، سپر-8 کے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی راہ ہوئی مشکل
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link

سپر-8 کے آئندہ 2 مقابلے ہندوستان کے لیے ’کرو یا مرو‘ جیسے ہیں۔ اگر ٹیم متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور بڑی جیت درج کرتی ہے تو سیمی فائنل کی امید اب بھی زندہ رہ سکتی ہے۔

ہندوستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

ہندوستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

i

user

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستانی ٹیم کو سپر-8 کے پہلے ہی مقابلے میں بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 76 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی راہ کو مشکل بنا دیا ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کی طویل جیت کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو تقریباً 1200 دن بعد شکست کا سامنا کرنا پڑ۔ گزشتہ بار ٹیم کو 2022 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ سپر-8 میں ہر ٹیم کو اپنے گروپ میں 3 مقابلے کھیلنے ہیں اور ان میں سے صرف 2 ٹیمیں ہی سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ ہندوستان اب اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔ ٹیم کا اگلا مقابلہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم کو آخری 4 میں جگہ بنانی ہے تو اسے ان دونوں مقابلوں میں ہر حال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ یہی نہیں جیت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو بڑے فرق سے جیت حاصل کرنی ہوگی، تاکہ نیٹ رن ریٹ میں بہتری لائی جا سکے۔ بڑی شکست کی وجہ سے ٹیم کا رن ریٹ کافی نیچے چلا گیا ہے جو آگے چل کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اگر ہندوستان اگلا کوئی ایک بھی میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل کی امید تقریباً ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم اگر ٹیم ایک میچ میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اور دوسری ہارتی ہے تو اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر رہنا پڑے گا۔ ایسے میں سیمی فائنل کی صورتحال کافی پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہندوستان کی گیند بازی اور بلے بازی دونوں ہی کمزور ثابت ہوئیں۔ جنوبی افریقہ کے شروع میں ہی 3 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی ٹیم نے 187 رن بورڈ پر لگا دیے۔ ہندوستانی گیند باز رن روکنے میں ناکام رہے۔ جواب میں بیٹنگ لائن اپ دباؤ برداشت نہ کر سکی اور ہندوستانی ٹیم 111 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ اب کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج کھلاڑیوں کا حوصلہ بحال کرنا ہے۔ سپر-8 کے آئندہ 2 مقابلے ہندوستان کے لیے ’کرو یا مرو‘ جیسے ہیں۔ اگر ٹیم متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور بڑی جیت درج کرتی ہے تو سیمی فائنل کی امید اب بھی زندہ رہ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

https://www.qaumiawaz.com/cricket/indias-t20-world-cup-record-broken-after-1200-days-road-to-semi-finals-becomes-difficult-after-defeat-in-first-super-8-match

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleTrump demands Netflix fire Susan Rice as DOJ probes Warner deal
Next Article ہنڈریڈ لیگ: انگلش کرکٹ بورڈ کی بھارتی فرنچائز مالکان کو شٹ اپ کال – Sports

Related Posts

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

March 8, 2026

India Women in Australia 2025/26, AUS-W vs IND-W Only Test Match Report, March 06 – 08, 2026

March 8, 2026

IND vs NZ Dream11 Prediction Today Match, Dream11 Team Today, Fantasy Cricket Tips, Playing XI, Pitch Report, Injury Update- ICC T20 World Cup 2026, Final

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

• Breaking News
• Australia
• Pakistan
• Cricket News
• Bollywood
• World Sports

Quick Link

• Home
• About Us
• Contact Us
• Disclaimer
• Privacy Policy
• Terms and Conditions

Information Link

• Advertise With Us
• Cookie Policy
• Copyright Policy
• Content Source
• Corrections Policy
• Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
• Home
• About Us
• Contact Us
• Disclaimer
• Privacy Policy
• Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.