Skip to content
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Home»Pakistan»ایران کے سپریم لیڈر حملے میں مارے گئے: اسرائیل کا دعویٰ، تہران کی تردید – World
Pakistan

ایران کے سپریم لیڈر حملے میں مارے گئے: اسرائیل کا دعویٰ، تہران کی تردید – World

By PamaMarch 1, 2026No Comments3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
ایران کے سپریم لیڈر حملے میں مارے گئے: اسرائیل کا دعویٰ، تہران کی تردید – World
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link

اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعوٰی کیا ہے اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملوں کے بعد متعدد اشارے ملے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اب نہیں رہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے ترجمان نے تردید کی ہے کہ دشمن ممالک یہ خبریں پھیلا کر ذہنی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای ٹھیک اورمحفوظ مقام پر ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے ہفتے کو ایک ویڈیو بیان میں دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی حالیہ فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے۔

نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی صبح انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔

اسرائیل کے وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کہ حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور دیگر سینئر جوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں ایران میں مزید اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

نیتن یاہو کا ویڈیو بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوگا جاری رہے گی۔

ادھر، الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے نام نہ ظاہر کرنے والے اسرائیلی اہلکاروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای حملوں میں مارے گئے ہیں۔

قطر کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے ترجمان نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ممالک یہ خبریں پھیلا کر ذہنی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، سب کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ٹھیک اورمحفوظ مقام پرہیں۔ عباس عراقچی نے این بی سی نیوزکو بتایا کہ جہاں تک انھیں علم ہے، سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدے دار صحت مند ہیں اور محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرے تاہم ایران  نے صدر مسعود پزشکیان اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے محفوظ رہنے کا اعلان  کیا ہے۔

https://www.aaj.tv/news/30500247/

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleIND vs WI-Today Match Prediction-Dream11-ICC T20 World Cup 2026-52nd Match-Who Will Win
Next Article Ayatollah Ali Khamenei killed, Trump says; strikes on United Arab Emirates, Qatar, Bahrain and Kuwait; Iran girls school death toll rises

Related Posts

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

March 8, 2026

Petrol price Rs 55, Shafaat Ali’s important advice to the government

March 8, 2026

کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں – World

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

  • Breaking News
  • Australia
  • Pakistan
  • Cricket News
  • Bollywood
  • World Sports

Quick Link

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Information Link

  • Advertise With Us
  • Cookie Policy
  • Copyright Policy
  • Content Source
  • Corrections Policy
  • Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.