Skip to content
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Login
Register
Facebook Twitter Instagram
Login
Register
  • Home
  • About
  • Blogs
  • Events
  • Contact Us
Home»Pakistan»اسپین کا ایران پر امریکی حملوں میں تعاون سے انکار، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد – World
Pakistan

اسپین کا ایران پر امریکی حملوں میں تعاون سے انکار، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد – World

By PamaMarch 5, 2026No Comments3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest Telegram LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Follow Us
Google News Flipboard
اسپین کا ایران پر امریکی حملوں میں تعاون سے انکار، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد – World
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email Copy Link


اسپین کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی فوجی حملوں میں تعاون نہیں کرے گی، برخلاف اس کے کہ وائٹ ہاؤس نے اس کے تعاون کا دعویٰ کیا تھا۔

اسپین کے وزیر خارجہ جوس مینوئل البارس نے کہا ہے کہ اسپین کی حکومت کی ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکی فوج کو جنوبی اسپین کے کسی بھی فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت صرف اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق دی جا سکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ اسپین نے امریکی فوجی کارروائیوں میں تعاون کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، جب کہ ٹرمپ نے میڈرڈ کے ساتھ تجارتی تعلقات روکنے کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانشیز نے کہا ہے کہ اسپین جنگ کی مخالفت پر قائم رہے گا کیونکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یوکرین ہو، غزہ یا عراق، اسپین کا اصولی مؤقف ہے کہ تنازعات کا حل جنگ نہیں ہونا چاہیے۔

کیڈینا ایس ای آر ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ البارس نے وائٹ ہاؤس کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور ایران میں بمباری کے حوالے سے ہماری پالیسی اور ہمارے فوجی اڈوں کے استعمال سے متعلق مؤقف میں ایک حرف بھی تبدیلی نہیں آئی۔

اسپین نے واضح طور پر وائٹ ہاؤس کے بیان کو مسترد کیا اور امریکی فوج کے ساتھ کسی بھی غیرقانونی یا اقوامِ متحدہ کے چارٹر سے ہٹ کر تعاون کے امکان کو ختم کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیین اور یورپی کونسل کے صدرانتونیو کوسٹا نے بھی پیڈرو سانشیز کی حمایت کی ہے، انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یورپی یونین ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے رکن ممالک کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے۔

ادھر ایران کے صدر مسعود پزیکشیان نے اسپین کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میڈرڈ کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی دنیا میں اب بھی ایسے ممالک موجود ہیں جو بین الاقوامی قانون اور اخلاقی اصولوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا جب چاہے اسپین کے فوجی اڈوں کو استعمال کر سکتا ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

https://www.aaj.tv/news/30500426/

Follow on Google News Follow on Flipboard
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email Copy Link
Previous ArticleMinhajul Abedin weighs return as BCB opens applications for selection panel
Next Article West Gate at MTC honours the families left behind

Related Posts

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

March 8, 2026

Petrol price Rs 55, Shafaat Ali’s important advice to the government

March 8, 2026

کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں – World

March 8, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

Latest Posts

Ben Tudhope wins Australia’s first medal, Amanda Reid taken to hospital

Chitral Times – چترال کا ایک اور جوان دھرتی پر قربان،  چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی ساجد ضمیر کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں سنوغر میں سپردخاک کردیا گیا

’پِنک بال‘ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

U.S.-Israeli Bombing Campaign Targets Tehran as Iran Retaliates

Trending Posts

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

PAMA

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

News Categories

  • Breaking News
  • Australia
  • Pakistan
  • Cricket News
  • Bollywood
  • World Sports

Quick Link

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Information Link

  • Advertise With Us
  • Cookie Policy
  • Copyright Policy
  • Content Source
  • Corrections Policy
  • Editorial Policy

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

© 2026 PAMA, All Right Reserved.
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.